ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریش اگروال جیسے لیڈروں کو گولی مار دی جانی چاہیے: ہندو مہاسبھا

نریش اگروال جیسے لیڈروں کو گولی مار دی جانی چاہیے: ہندو مہاسبھا

Wed, 27 Dec 2017 21:54:45    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا کے ایم پی نریش اگروال کی طرف سے پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو لے کر دیے گئے بیان کے بعد پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ مچا ہوا ہے۔نریش اگروال نے کہا کہ پاکستان کلبھوشن کو دہشت گرد مانتاہے ۔ان کے اتنا کہتے ہی تمام سیاسی پارٹیاں ایس پی لیڈر اگروال کے خلاف متحد ہوگئیں۔نریش اگروال کے بیان سے ناراض ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپا نی نے دیے گئے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ نریش اگروال جیسے لیڈرملک مخالف ہیں اور انہیں گولی مار دینی چاہئے۔غور طلب ہے کہ ایک نیوز ایجنسی کو دیے اپنے بیان میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا تھاکہ اگر انہوں نے (پاکستان)کلبھوشن جادھو کو دہشت گرد مانتا ہے، تو وہ اس حساب سے ہی برتاؤ کرے گا،ہمارے ملک میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ اسی طرح کامعاملہ کیاجاتاہے ۔ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپا نے کہاکہ پاکستان بھی کلبھوشن جادھو کو دہشت گرد سمجھتا ہے اورہندوستان کے لیڈر نریش اگروال بھی کہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد ہیں،ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان جو سرحد پر ہمارے فوجیوں کو قتل کر رہا ہے، اس طرح کے لیڈر اس کی حمایت کر رہے ہیں۔اس طرح کے رہنماؤں کو پہلے گولی مار دی جانی چاہئے۔ایسے رہنما ملک کے لئے بہت خطرناک ہیں،حکومت کو سخت کارروائی کرنا چاہئے،یہ لوگ ملک مخالف ہیں۔


Share: